آج رات ریڈ زون خالی نہ کیا گیا تو بدھ کی صبح کاروائی کی جائے گی: چوہدری نثار

muhammad ali محمد علی منگل 29 مارچ 2016 22:47

آج رات ریڈ زون خالی نہ کیا گیا تو بدھ کی صبح کاروائی کی جائے گی: چوہدری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مارچ2016ء) چوہدری نثار نے اعلان کیا ہے کہ آج رات ریڈ زون خالی نہ کیا گیا تو بدھ کی صبح کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے نام تماشہ کیا گیا۔ تمام اس تمام معاملے کو طاقت کے استعمال کے بنا حل کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ تاہم اگر دھرنا مظاہرین نے آج رات ریڈ زون خالی نہ کیا تو پھر کل صبح ان کیخلاف حتمی آپریشن کرکے ڈی چوک کو ہر حال میں خالی کروایا جائے گا۔