را کی پاکستان میں مداخلت،پنجاب اسمبلی میں‌قرارداد جمع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 مارچ 2016 11:27

را کی پاکستان میں مداخلت،پنجاب اسمبلی میں‌قرارداد جمع

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ2016ء) : بھارتی خفیہ ایجنسی را کی پاکستان میں مداخلت پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سرفراز نے جمع کروائی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ را کی پاکستان میں مداخلت اور کارروائیوں کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھایا جائے ، قرارداد کے متن میں یہ معاملہ اقوام متحدہ تک لیجانے اور بھارت کو کٹہرے میں لانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ نے اپنی پریس کانفرنس میں را کے گرفتار افسر کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیان کی ویڈیو میڈیا کے سامنے دکھائی جس میں کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں اور پاکستان کی امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے سمیت قومی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا۔