آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،فوجی و علاقائی سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترک کمانڈر نے آرمی چیف کو کامیاب ضرب عضب آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 30 مارچ 2016 16:48

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ، ملاقات ..

راولپنڈی( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ۔2016ء) :پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے آج یہاں ملاقات کی۔جس میں دونوں ممالک کی افواج کے سربراہان کے درمیان دوطرفہ تعلقات ،فوجی و علاقائی سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک چیف آف جنرل ا سٹاف نے پاکستان میں امن و استحکامقائم کرنے کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔اس موقع پر ترک کمانڈر نے آرمی چیف جنرل راحیل کو کامیاب ضرب عضب آپریشن پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔