ریڈ زون میں‌آپریشن ، اسپتالوں‌میں‌ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 مارچ 2016 16:56

ریڈ زون میں‌آپریشن ، اسپتالوں‌میں‌ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ2016ء) : اسلام آباد ریڈ زون پر مظاہرین کے خلاف آپریشن کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین کی جانب سے مزاحمت پر دوسری حکمت عملی استعمال کی جائے گی۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمبولینسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی کے نفاذ سمیت پیرامیڈیکل اسٹاف کو طلب کر لیا گیا ہے۔ فوجی جوانوں کو بھی حساس مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ اور سیکرٹریٹ کو آج دوپہر تین بجے ہی خالی کروالیا گیا تھا۔ جلد ہی آپریشن کا اگلا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :