بھارت کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کسی صورت برداشت نہیں ہے‘ہندوستانی جاسوس کے اعترافی بیان نے ساری حقیقت کھول کر رکھ دی ‘ بی جے پی سرکار نے بلوچستان،سندھ اور گلگت بلتستان کو سازشو ں کا ہدف بنا رکھا ہے‘فتنہ تکفیر اور خارجیت کا شکارلوگوں کے نظریا ت کا علمی سطح پر رد کرنے کی ضرورت ہے‘امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعیدکابیان

بدھ 30 مارچ 2016 22:41

بھارت کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کسی صورت برداشت نہیں ہے‘ہندوستانی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کسی صورت برداشت نہیں ہے‘ہندوستانی جاسوس کے اعترافی بیان نے ساری حقیقت کھول کر رکھ دی ‘ پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنیو الے بھارت کا اپنا دہشت گردانہ کردار دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیاہے‘ بی جے پی سرکار نے بلوچستان،سندھ اور گلگت بلتستان کو سازشو ں کا ہدف بنا رکھا ہے‘فتنہ تکفیر اور خارجیت کا شکارلوگوں کے نظریا ت کا علمی سطح پر رد کرنے کی ضرورت ہے۔

بد ھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم پچھلے کئی برسوں سے یہ کہتے آرہے ہیں کہ پاکستان میں ہونے والی تمام دہشت گردی کی وارداتوں میں بھارت سرکار اور اس کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں اور یہ کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ناکام بنانے کیلئے بلا دریغ سرمایہ خرچ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

آج یہ سب باتیں درست ثابت ہو رہی ہیں۔ بلوچستان سے گرفتار کئے گئے انڈین نیوی کے حاضر سروس افسر کی گرفتاری سے پاکستان کے پاس ناقابل تردید ثبوت آگئے ہیں جسے انڈیا کسی صورت جھٹلا نہیں سکتا۔

حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ اس مسئلہ کو اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھائے اور انڈیا کے گھناؤنے کردار سے عالمی برادری کو آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان سے دوستی کی خاطر سیاسی قیادت کو اس معاملہ میں کسی قسم کی مصلحت پسندی سے کام نہیں لینا چاہیے۔ بھارت نے پاکستان کے وجود کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا۔ اس کی خفیہ ایجنسیاں شروع دن سے پاکستان میں تخریب کاری، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ قتل و غارت گری کی آگ بھڑکار ہی ہیں لیکن الزامات پاکستان پر لگائے جاتے رہے اور اسے ایک دہشت گرد ملک کے طو رپر پیش کرنے کی کوششیں کی جاتی رہیں لیکن آج ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت کس طرح سرکاری سرپرستی میں وطن عزیز پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کر رہا ہے۔

حافظ محمد سعید نے کہاکہ بھارت و امریکہ کے مفادات بہت گہرے ہیں۔ بھارت جو کہتا ہے امریکہ نہ صرف یہ کہ اس کی بات مانتا ہے بلکہ اس پر عمل درآمد کیلئے بھی پاکستان پر دباؤ ڈالتا ہے۔ وہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط نہیں دیکھنا چاہتے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان عالم اسلام کی قیادت کرنے والا ملک ہے اس لئے وہ اسے کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کیخلاف دہشت گردی کا پروپیگنڈا کیا جاتاہے اور بھارتی دہشت گردی منظر عام پر آنے کے باوجود مغربی میڈیا کی جانب سے اس کے خلاف کوئی مضبوط ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ اتحادی ممالک افغانستان کو بیس بنا کر پاکستان کو میدان جنگ بنانا چاہتے ہیں۔ انڈیا اس سار ے کھیل میں عملی طور پر پیش پیش ہے۔ اس کے قونصل خانے دہشت گردی کی آماجگاہیں بن چکے ہیں جہاں سے دہشت گردوں کو تربیت دیکر پاکستان داخل کیا جارہا ہے۔ ہندوستان جاسوس کی طرف سے کئے گئے انکشافات کے بعد اب تو یہ باتیں مزید کھل کر منظر عام پر آچکی ہیں کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی ساری پلاننگ بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے کی اور وہی دہشت گردوں کو اسلحہ اور وسائل فراہم کرتے رہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان کے علاقوں کو سازشوں کا ہدف بنا رکھا ہے۔ جماعۃالدعوۃ نے ان سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے وہاں کروڑوں روپے مالیت کے رفاہی و فلاحی منصوبہ جات شروع کئے۔ سینکڑوں کنویں کھدوائے گئے اور دور دراز علاقوں میں جاکربلاتفریق مذہب لوگوں کی خدمت کی۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بلوچستان کے وہ علاقے جہاں علیحدگی کی تحریکیں پروان چڑھائی جارہی تھیں وہاں پاکستان زندہ باد ریلیاں نکالی گئیں اور پاکستانی پرچم لہرائے گئے۔ جماعۃالدعوۃ کی ریلیف سرگرمیوں سے اﷲ کے فضل وکرم سے علیحدگی کی تحریکیں دم توڑ رہی ہیں۔