انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن ظفر سپاری کو 21 سال قید کی سزا سنا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 31 مارچ 2016 16:09

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن ظفر سپاری کو 21 سال قید ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31مارچ 2016ء) : کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن کو 21 سال قید کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم کارکن ظفر سپاری کو پیش کیا گیا جہاں دھماکہ خیز مواد رکھنے کا جُرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم کو 21 سال قید کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

ظفر سپاری کو گذشتہ برس ایک عید گاہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :