وزیراعظم محمد نواز شریف کا پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویثرن کا دورہ، وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی کارکردگی پربریفنگ دی، شفافیت اور فعالیت ساتھ ہونی چاہیے،سرمایہ کاری اور معاشی ترقی براہ راست توانائی منصوبوں سے منسلک ہے،ملک بھر میں منصوبوں کی موثر نگرانی اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی پلاننگ کمیشن میں مختلف منصوبہ جات پر بریفنگ لیتے ہوئے ہدایات
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 مارچ 2016 16:15
اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2016ء) : وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے ناقابل واپسی اقتصادی استحکام حاصل کیا ہے اور گزشتہ تین برسوں میں ترقیاتی بجٹ دوگنا ہوگیا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو پلاننگ کمیشن کے دورہ کے دوران کہی جہاں انہیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے ملک میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔
ایوان وزیراعظم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری توجہ توانائی اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر جلد از جلد عمل درآمد پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی اور اقتصادی نمو کا ان منصوبہ جات پر کامیاب عمل درآمد سے گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان منصوبوں کے نفاذ میں تاخیر برداشت نہیں کر سکتے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ شفافیت اور مستعدی ساتھ ساتھ چلنے چاہئیں۔
وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ منصوبوں کی موثر نگرانی اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے انہیں ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزارت کے سینئر افسران کے ہمراہ وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے رواں سال کے ترقیاتی بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں اور ہداف کے حصول کا جائزہ پیش کیا گیا۔ وزیراعظم کو منصوبوں کی بروقت تکمیل اور منصوبوں میں شفافیت کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.