اسلام آباد : عدالت نے ڈی چوک دھرنے کے دوران توڑپھوڑمیں ملوث گرفتار150سے زائد مظاہرین کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا
میاں محمد ندیم جمعہ 1 اپریل 2016 12:20
اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01اپریل۔2016ء) اسلام آباد کی سول عدالت نے ڈی چوک دھرنے کے دوران توڑپھوڑمیں ملوث گرفتار150سے زائد مظاہرین کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔پولیس نے توڑپھوڑمیں ملوث نہ ہونے پر240 افراد کورہا کردیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹس حیدرعلی شاہ، نصیرالدین اورعدنان جمالی نے ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنے اورتوڑپھوڑمیں ملوث گرفتار150 سے زائد مظاہرین کیخلاف مقدمے کی سماعت کی، ملزمان کوعدالت لایا گیا۔
پولیس حکام نے موقف اپنایا کہ ملزمان پرلگائی گئی دفعات ناقابل ضمانت ہیں۔پولیس نے استدعا کی کہ گرفتارملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجا جائے۔عدالت نے پولیس کی استدعا منظورکرتے ہوئے ملزمان کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔دوران سماعت بخشی خانہ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی،پولیس نے تین تھانوں سے 240 گرفتارافراد کورہا کردیا ہے ،پولیس حکام کے مطابق رہا کئے گئے افراد کسی توڑپھوڑمیں ملوث نہیں تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.