پٹھانکوٹ حملہ ، بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی۔ بھارتی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 اپریل 2016 16:47

پٹھانکوٹ حملہ ، بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی۔ بھارتی میڈیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اپریل2016ء) : پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کی تحقیقات کے لیے اب بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا کہ پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کے لیے بھارت اپنی ایک تحقیقاتی ٹیم کو پاکستان بھیجے گا۔

(جاری ہے)

پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے بھارتی حکام کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارتی ٹیم سے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ یاد رہے کہ رواں ہفتے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم بھی پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کے لیے بھارت روانہ ہوئی تھی جہاں انہیں پٹھانکوٹ ائیر بیس پر محدود رسائی فراہم کی گئی تھی۔