وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات
ملاقات کے دوران پاک ایران دوطرفہ تعلقات، ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان اور بلوچستان سے ”را“ کے ایجنٹ کی گرفتاری کے حوالے سے ایرانی حکومت سے طلب کی جانے والی معاونت کے بارے میں امور پر تبادلہ خیال ہوا ایران کی حکومت ان تمام امور پر مکمل تعاون فراہم کرے گی جو پاکستان اور ایران کی سلامتی اور ترقی کو یقینی بناتے ہیں،ایرانی سفیر کی یقین دہانی
جمعہ 1 اپریل 2016 20:51
اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران عشروں پرانے مذہبی، سماجی، ثقافتی اور سیاسی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور پاک ایران برادرانہ تعلقات کی راہ میں کوئی چیز حائل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں پنجاب ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاک ایران دوطرفہ تعلقات، ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان اور بلوچستان سے ”را“ کے ایجنٹ کی گرفتاری کے حوالے سے ایرانی حکومت سے طلب کی جانے والی معاونت کے بارے میں امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر داخلہ اور ایرانی سفیر نے ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر اطمینان کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
وزیر داخلہ نے کہا کہ حالیہ اعلیٰ سطح کے دورے کو تمام ممکنہ شعبوں میں پاک ایران تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور مضبوط بنانے کے لئے بھرپور انداز میں بروئے کار لایا جانا چاہئے۔
ہمیں ماضی کے ثمرات کو تقویت دینے اور دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد میں یکساں چیلنجوں پر قابو پانے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بین الاقوامی فورمز پر خطے میں مختلف ایشوز پر ہمارا مشترکہ موقف ہمارے حریفوں کو دونوں ممالک کے خلاف کسی بھی طور پر منفی انداز میں اثرانداز ہونے سے روکے گا۔ ایرانی سفیر نے وزیر داخلہ کو یقین دلایا کہ ایران کی حکومت ان تمام امور پر مکمل تعاون فراہم کرے گی جو پاکستان اور ایران کی سلامتی اور ترقی کو یقینی بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات دوطرفہ تجارت اور ترقیاتی منصوبوں میں نمایاں طور پر بہتری کے حامل نتائج کی صورت میں سامنے آنے چاہئیں۔ ہمیں دوطرفہ تعلقات کے مزید استحکام کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔ ایرانی سفیر نے ایران کے صدر کے نہایت کامیاب دورہ کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر منفی اثر ڈالنے کے لئے بعض ذرائع ابلاغ کی کوششوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا آزاد ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم کسی کو اپنے تعلقات پر اثر انداز ہونے کی اجازت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرہ کے تمام طبقات پاک ایران تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے اپنی حمایت میں متفق ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.