نسٹ نے عالمی رینکنگ 2016ء میں QS-UK کے مطابق اپنا پرانا ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کرلیا

جمعہ 1 اپریل 2016 22:22

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) نسٹ نے عالمی رینکنگ 2016ء میں QS-UK کے مطابق اپنا پرانا ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور دنیا بھر کی ہزاروں یونیورسٹیوں میں اپنے پچھلے ریکارڈ کے مقابلے میں الیکٹریکل اور الیکٹرونک انجیئنرنگ کے شعبہ میں 271 سے 215ویں پوزیشن اور 338سے 272 ویں پوزیشن کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن سسٹم میں حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ دنیا بھر کی ہزاروں یونیورسٹیوں میں سے QS-UKفائنل رینکنگ کیلئے 894یونیورسٹیوں میں سے پاکستان کی نسٹ یونیورسٹی بھی شامل ہے۔ رینکنگ کیلئے 14,000پروگراموں کا تجزیہ لاکھوں شرائط کے تحت کیا جاتا ہے جس میں تعلیمی سروے اور یونیورسٹی کے ڈیٹا بیس شامل ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :