رینجرز نے ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران ٹارگٹ کلر، لیاری گینگ وار اور کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 1 اپریل 2016 22:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران ٹارگٹ کلر، لیاری گینگ وار اور کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق جمعہ کو رینجرز نے صدر اور لیاری سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹد کارروائیوں کے دوران 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد، ٹارگٹ کلر اور لیاری گینگ وار کے ملزمان شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :