ایم کیو ایم کے زونل انچارج کے گھر پر چھاپہ، مصطفی کمال پر حملہ کرنے والے کئی کارکنان گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 اپریل 2016 11:21

ایم کیو ایم کے زونل انچارج کے گھر پر چھاپہ، مصطفی کمال پر حملہ کرنے ..

میر پور خاص (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 اپریل 2016ء) : میر پور خاص میں دو روز قبل پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کے قافلے پر دھاوا بولنے والے ایم کیو ایم کے متعدد کارکنان کو زونل انچارج کے گھر سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حملوں کے الزام میں میر پور خاص میں ایم کیوایم کےزونل آفس سے پانچ ذمہ داران کوگرفتارکرلیا گیا۔ٹنڈو الہ یار میں بھی مصطفیٰ کمال کی ریلی پرحملے کامقدمہ درج کرکے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ایم کیوایم لندن کے رہنمامحمد انور نے کارکنان کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے قائدایم کیوایم کے بارے میں نازیبازبان استعمال کی جس پر کارکنان نے مشتعل ہو کر یہ اقدام کیا۔