نام نہاد جہادیوں نے غیر مسلموں سے زیادہ مسلمانوں کا خون بہایا ہے،حامد رضا
بھارتی جاسوس کی گرفتار ی پر وزیر اعظم کی خاموشی افسوسناک ہے، وفود سے گفتگو
ہفتہ 2 اپریل 2016 22:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نام نہاد جہادیوں نے غیر مسلموں سے زیادہ مسلمانوں کا خون بہایا ہے۔بھارتی جاسوس کی گرفتار ی پر وزیر اعظم کی خاموشی افسوسناک ہے۔پاکستان کے نظریاتی تشخص کیلئے ہر قربانی دیں گے۔پاکستان کو اس وقت خطرہ شمال سے ہے۔افغانستان میں بھارت کا اثر و رسوخ بڑھ چکا ہے۔
پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردوں کو امریکہ ، بھارت اور افغانستان کی سرپرستی حاصل ہے۔حکومت بھارت کے معاملے میں بزدلانہ حکمت عملی چھوڑے۔بلوچستان میں پنجابیوں کو قتل کرنے والوں کو افغانستان میں پناہ دی جاتی ہے۔افغانستان میں قائم بھارتی قونصل خانے دہشتگردوں کے ٹریننگ کیمپ بنے ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
افغانستان میں ہونیوالی بد امنی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔
بھارتی بولی بولنے والے ملک کے غدار ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا ہے کہ قوم کی بد قسمتی ہے کہ مغرب اور امریکہ کے فکری غلام پاکستان پر حکمرانی کررہے ہیں۔عوام حکومت سے مایوس اور بیزارہے۔افغان مہاجرین پاکستان کی معیشت کیلئے بوجھ اور سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ پاک افغان سرحد پر نگرانی اورگشت کا نظام مئوثر بنایا جائے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.