صوبائی کابینہ کا سابق چیف سیکرٹری خضرحیات گوندل کی خدمات کو خراج تحسین

ہفتہ 2 اپریل 2016 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء )صوبائی کابینہ نے اجلاس میں سابق چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعظم کی طرف سے خضرحیات کی بطور سیکرٹری صنعت تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ حضرحیات گوندل جیسے محنتی ایماندار اور فرض شناس افسرقوم کا سرمایہ ہیں اورانہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دیئے۔