ہاؤس ہولڈ سروے کے دوران اسلام آباد کے تمام رہائشی علاقوں میں مقیم غیر ملکی افراد کے کوائف اکٹھے کرنے کا عمل مکمل ہو گیا ،کوائف مہیانہ کرنے یا لاپتہ ہونے والے غیر ملکیوں سے متعلق میڈیا رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں،ترجمان وزارت داخلہ

اتوار 3 اپریل 2016 20:53

ہاؤس ہولڈ سروے کے دوران اسلام آباد کے تمام رہائشی علاقوں میں مقیم غیر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 3اپریل۔2016ء) وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وزیرِداخلہ کے حکم پر ہاؤس ہولڈ سروے کے دوران اسلام آباد کے تمام رہائشی علاقوں میں مقیم غیر ملکی افراد کے کوائف اکٹھے کرنے کا عمل مکمل ہو گیاہے ،کوائف مہیانہ کرنے یا لاپتہ ہونے والے غیر ملکیوں سے متعلق میڈیا کے بعض حلقوں میں آنے والے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

اتوارکو ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق ہاؤس ہولڈ سروے کے دوران اسلام آباد کے تمام رہائشی علاقوں میں مقیم غیر ملکی افراد کے کوائف اکٹھے کرنے کا عمل مکمل ہو گیا۔ سروے کے دوسرے مرحلے میں جمع شدہ ڈیٹا کی جانچ پڑتال اور تصدیق کا عمل جاری ہے تاکہ اس ڈیٹا کو سیکیورٹی کیلئے موثر طریقے سے استعمال کیا جا سکے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کوائف مہیانہ کرنے یا لاپتہ ہونے والے غیر ملکیوں سے متعلق میڈیا کے بعض حلقوں میں آنے والے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

(جاری ہے)

وزیرِ داخلہ نے ہاؤ س ہولڈ سروے کے دوران اپنے کوائف نہ جمع کرانے والے 303گھروں میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کو اپنے کوائف جمع کرانے کے لئے 16مارچ کی ڈیڈ لائن دی تھی جس کے بعد مذکورہ گھروں کے داخلی وخارجی راستے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے تھے۔ ڈیڈ لائن کے اختتام سے ایک گھنٹہ قبل ہی ان تمام غیر ملکیوں نے بھی اپنے کوائف مہیا کر دیے تھے جو گذشتہ کئی سالوں ں سے اس عمل سے گریزاں تھے۔

متعلقہ عنوان :