پانامہ لیکس نے بھٹو خاندان کی بیرون ملک خفیہ جائدادوں کی تفصیلات بھی جاری کر دیں

muhammad ali محمد علی پیر 4 اپریل 2016 04:51

پانامہ لیکس نے بھٹو خاندان کی بیرون ملک خفیہ جائدادوں کی تفصیلات بھی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 3اپریل۔2016ء) پانامہ لیکس نے بھٹو خاندان کی بیرون ملک خفیہ جائدادوں کی تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وکی لیکس کے بعد ایک ایک پانامہ پیر لیکس نامی ادارے نے دنیا کے 12 سربراہان مملکت کی خفیہ جائدادوں کی دستاویزات جاری کر کے ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان دستاویزات میں وزیر نواز شریف کے خاندان کے علاوہ بھٹو خاندان کی بیرون ملک خفیہ جائدادوں کے بھی ثبوت فراہم کیے گئے ہیں۔ ان دستاویزات کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بینظیربھٹو اور سابق وزیرداخلہ رحمان ملک اور حسن علی جعفری کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے۔ ان تینوںافراد نے برٹش ورجن آئی لینڈ یں پیٹرو لائن انٹرنیشنل کے نام سے کمپنی قائم کی ۔

متعلقہ عنوان :