Live Updates

پانامہ پیپرز نے نجی معلومات کو منظر عام پر لائیں، اس میں کوئی الزام نہیں لگایا گیا ،پرویز مشرف کے خلاف تحقیقات ہوئیں توریفرنڈم میں عمران خان کی حمایت کی بھی تفتیش ہو گی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی نجی ٹی وی سے گفتگو پاناما میں لوگ ٹیکس بچانے کے لئے کمپنیاں رجسٹر کراتے ہیں ، وزیر اعظم پاناما پیپرز کی معلومات کی تردید کے بجائے اثاثے ظاہر کریں ، ترجمان تحریک انصاف

پیر 4 اپریل 2016 22:45

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز نے نجی معلومات کو منظر عام پر افشا کیا، پانامہ پیپرز میں کوئی الزام نہیں لگایا گیا ، تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ پاناما میں لوگ ٹیکس بچانے کے لئے کمپنیاں رجسٹر کراتے ہیں ، وزیر اعظم پاناما پیپرز کی معلومات کی تردید کے بجائے اثاثے ظاہر کریں ۔

وہ پیرکو نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کر رہے تھے ۔ پرویز رشید نے کہا کہ پاناما پیپرز میاں نواز شریف پرکوئی الزام نہیں لگایا گیا ان پیپرز میں نجی معلومات کو منظر عام پر افشا کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک کی قیادت کو مخصوص ایجنڈے کے تحت اور ان ملکوں میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے پاناما لیکس جیسی رپورٹ پھیلائی جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف تحقیقات ہوئیں توریفرنڈم میں عمران خان کی حمایت کی بھی تفتیش ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہم پر الزام لگانے کی بجائے برطانیہ کی عدالت میں ہم پر کیس کریں اگر جیت گئے خود ان کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالوں گا اور تمام اخراجات بھی ادا کریں گے ۔نعیم الحق نے پروگرام سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم پاناما پیپرز کی معلومات کی تردید کی بجائے اثاثے ظاہر کریں ۔

پاناما میں لوگ ٹیکس بچانے کے لئے کمپنیاں رجسٹر کراتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیرون ملک قیام کے وقت وسائل کہاں سے آئے تھے ۔ شریف فیملی کے اثاثوں سے متعلق انکشافات پر کیس عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں ۔ نعیم الحق نے کہا کہ قومی اسمبلی میں شریف فیملی کے اثاثوں پر آواز اٹھائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار میں آئے تو پرویز مشرف سے متعلق آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کریں گے ۔…

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات