بہت جلد کوئٹہ کے شہریوں کو بدلہ ہوا اور خوبصورت شہر رہنے کو ملے گا،کسی کو بے روزگار نہیں کرنا چاہتے ،مئیرمیٹروپولیٹن

پیر 4 اپریل 2016 22:52

کوئٹہ۔04اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء) مئیرمیٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے کہا کہ کسی کو بے روزگار نہیں کرنا چاہتے ہیں بلکہ عوام کی فلاح و بہبود ،ترقی اور خوشحالی ہی انکی سیاست کا محور و ہے ۔ ان خیالات کاا ظہارانہوں نے شہر کے دورے کے دوراں نجی نیوز چینل سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلع کونسل ممبر منورہ منیراور میٹروپولیٹن کے دیگر حکام اسحق مینگل ، عبد الحق اچکزئی ، اختر محمد کاکڑ ، عمرانہ ملک و دیگر موجود تھے مئیر کوئٹہ نے اس موقع پر بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹریفک کا مسلہ زیادہ آبادی اور تجاوزات کی وہ سے پیدا ہوا ہے ۔

تجاوزات کے خاتمے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مسلسل کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تجاوزات کو کسی ضرورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ بلڈنگ کوڈ پر بھی سختی کے ساتھ عمل درآمدجاری ہے تاہم ماضی میں بننے والی عمارتوں کے لئے کمیٹی بنائی گئی ہے جو یہ چیک کر ے گی کہ ٓایایہ عمارتیں بلڈنگ کوڈ کے مطابق تعمیرہوئی ہیں کہ نہیں جو عمارتیں بلڈنگ کوڈ کے خلاف بنی ہوئی پائی گئیں ان کو گرا دیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے مسئلہ پر قابو پانے کے لئے شہر میں مختلف جگہوں پر فلائی اوور برجز ، انڈر پاسز اور پارکنگ پلازے تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکلر روڈ پر ایک پارکنگ پلازہ پر ہنگامی بنیادوں پر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے شہر میں ٹریفک کے مسائل پر کافی حد تک قابو پالیا جائے گا۔ مئیر کوئٹہ نے کہا کہ مین بازار میں ٹریفک مسائل کی سب سے بڑی وجہ تاجر حضرات ہیں جو دن بھر دوکانوں کے سامنے اپنی ذاتی گاڑیاں پارک کرتے ہیں۔

انھوں تاجر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس حوالے سے تعاون کریں تاکہ ٹریفک کے مسئلے پر بہتر انداز میں قابو پایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ شعبے میں سہولیات میسر ہیں تاہم اس اہم شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آ ہنگ کرنا ضروری ہے اور اس کو مزید وسعت دینے کے لئے سنائیکل اور کیمیکل گاڑیوں کا ہونا اشد ضروری ہے تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں ان گاڑیوں کو استعمال میں لاکر صورتحال کو بروقت کنٹرول کیا جاسکے ۔

جبکہ اس موقع پر ڈپٹی مئیر یونس بلوچ نے کہا کہ مئیر کوئٹہ کی سربراہی میں ہم نے دن رات عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد کوئٹہ کے شہریوں کو بدلہ ہوا اور خوبصورت شہر رہنے کو ملے گا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی کونسل ممبرنے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کی خوبصورتی اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ کے ہر اقدام میں ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔ بعد ازیں مئیر کوئٹہ نے لوگوں کے مسائل سنے اور یقین دہانی کرائی کہ ان کے تمام جائز مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ بعدمیں مئیر اور ڈپٹی مئیر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا ۔

متعلقہ عنوان :