عمران خان کے الزامات پر اپنے کاروبار بارے خود جواب دونگا ‘ حسین نواز
منگل 5 اپریل 2016 14:28
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو کرپشن کے الزامات ثابت کر نے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ الزامات پر اپنے کاروبار کے بارے میں خود جواب دونگا ‘ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی ‘ خود کورضاکارانہ طور پر تحقیقات کیلئے پیش کرتا ہوں ‘آج تک برطانیہ یا سعودی عرب کی حکومت سے مالی فائد ہ نہیں اٹھا یا ۔
ایک انٹرویو میں حسین نواز شریف نے کرپشن ثابت کر نے کا چیلنج دیتے ہوئے کہاکہ پاناما لیکس کی دستاویزات میں کہیں بھی یہ الزامات نہیں لگایا کہ یہ پیسہ کرپشن کا ہے حسین نواز نے (ن) لیگ کے رہنماوٴں کو ان کے کاروبار کے حوالے سے کسی بھی قسم کا بیان دینے سے منع کر دیا اور کہا کہ ان سے کہا جائے تو ہی بولیں۔(جاری ہے)
وزیراعظم کے صاحبزادے نے واضح کیا کہ آف شورکمپنی بنانا کوئی جرم نہیں، برطانیہ میں ہر دوسری کمپنی اسی طرح کام کر رہی ہے ‘ ہمیں اپنے بچوں کیلئے کہیں توروٹی کمانا ہے، پاکستان میں کاروبار کرتے تب بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ‘کوئی کرپشن نہیں کی، خود کورضاکارانہ طور پر تحقیقات کیلئے پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ حسن نواز شریف اپنے بزنس کیلئے پراپرٹی خریدتے ہیں انہیں دوبارہ تعمیر کر کے بیچتے ہیں جس میں کوئی غیر قانونی کام نہیں انہوں نے کہا کہ حسن نواز سے جس آف شور کمپنی کا نام منسوب کیا جا رہا ہے اس نے ایک پراپرٹی خریدی تھی جس کو دوبارہ تعمیر کر کے بیچ دیا گیا ‘یہ پراپرٹی اس آف شور کمپنی کی ملکیت تھی ‘حسن نواز نے پراپرٹی لے کر اس آف شور کمپنی کو بند کردیا اور اب وہ پراپرٹی بھی بک گئی ہے ‘یہ ون ٹائم ٹریڈ تھی جو اب ختم ہو چکی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں حسین نواز نے کہا کہ جس بھی ملک میں ہم کام کرتے ہیں ہم پر لازم ہوتا ہے کہ اس ملک کے قانون کی پاسداری کی جائے کیونکہ قانون کی پابندی نہ کرنے پر نقصان ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آج تک برطانیہ یا سعودی عرب کی حکومت سے مالی فائد ہ نہیں اٹھا یا ،کسی بھی ایسے شخص سے کاروباری تعلق نہیں ہے جس شخص کا پاکستان میں مفاد ہے ۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز نیسکول اور نیلسن کمپنی کی ٹرسٹی ہیں جس کا مقصد ہے کہ اگر میں نہیں رہا تو میرے بچوں کو جائیداد تقسیم کردیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.