سال ہا سال تک ہم ایک یکطرفہ احتساب کی پل صراط پر چلتے رہے لیکن اللہ کے فضل و کرم سے ہمارے قدم نہ ڈگمگائے، وزیر اعظم نواز شریف

منگل 5 اپریل 2016 22:24

اسلام آباد۔5 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء ) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سال ہا سال تک ہم ایک یکطرفہ احتساب کی پل صراط پر چلتے رہے لیکن اللہ کے فضل و کرم سے ہمارے قدم نہ ڈگمگائے۔ منگل کو قوم سے اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ایک بار پھر کچھ لوگ اپنے سیاسی مقاصد کیئے مجھے اور میرے خاندان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

25 سالوں سے بار بار دہرائے جانے والے الزامات کو ایک بار پھر میڈیا پر اچھالا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 1999ء میں جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد جو کچھ ہوا اس سے آپ سب اچھی طرح واقف ہیں۔ 14 ماہ تک ہمیں جیلوں میں ڈالے رکھا گیا۔ ہمارے کاروبار کو ایک بار پھر تباہ کردیا گیا۔ یہاں تک کہ ماڈل ٹاؤن میں ہمار آبائی گھر بھی چھین لیا گیا۔ جہاں ہم، ہمارے والدین اور ہمارے بچے رہتے تھے۔

ہمیں ملک بدر کر دیاگیا۔ساری حکومتی مشینری کو ہمارے کاروبار، بنک کھاتوں، صنعتی یونٹس اور دیگر معاملات کیلئے بے رحمانہ احتساب پر لگا دیا گیا۔ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ سال ہا سال تک ہم ایک یکطرفہ احتساب کی پل صراط پر چلتے رہے لیکن اللہ کے فضل و کرم سے ہمارے قدم نہ ڈگمگائے۔ ہم قانون اور انصاف کے ہر معتبر فورم سے سرخرو ہو کر گزرے