ہمارے بزرگوں نے قیام پاکستان سے قبل جس کاروبار کی بنیاد رکھی وہ جب صنعتی ادارہ بنا توذوالفقار علی بھٹو کی حکومت میں اس پر قبضہ کرلیا گیا، وزیراعظم

منگل 5 اپریل 2016 22:33

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء) وزیراعظم محمد شریف نے منگل کی شب قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان سے کئی سال قبل میرے والد صاحب نے لاہور سے کاروبار کا آغاز کیا اور اتفاق فاؤنڈری کی بنیادی رکھی، قیام پاکستان تک یہ ایک مستحکم صنعتی ادارہ بن چکا تھا جس کی ایک شاخ مشرقی پاکستان میں بھی قائم ہوچکی تھی لیکن 1971ء اور 1972ء میں ہمارے بزرگوں کی محنت، سرمایہ کاری اور جمع پونجی ختم کردی گئی، ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت نے اتفاق فاؤنڈریز پر 2 جنوری 1972ء کو قبضہ کرلیا لیکن میرے والد نے محنت، لگن اور ہمت نہ ہاری اور اللہ کا نام لے کر ایک بار پھر کمر باندھی اور 18 ماہ کے اندر اندر 6 نئی فیکٹریاں قائم کرلیں۔