جب ہم سیاست سے کوسوں دور تھے اس وقت بھی ہمیں ابتلاء اور آزمائش سے گزرنا پڑا، وزیراعظم

منگل 5 اپریل 2016 22:33

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء) وزیراعظم محمد شریف نے منگل کی شب قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم سیاست سے کوسوں دور تھے اس وقت بھی ہمیں ابتلاء اور آزمائش سے گزرنا پڑا اور سیاست میں آنے کے بعد بھی ہم سیاسی اور ذاتی انتقام کا نشانہ بنتے رہے، مختلف ہتھکنڈوں سے ہمارے کاروبار کی معاشی ناکہ بندی کی گئی اور اتفاق فاؤنڈریز کی چمنیاں ٹھنڈی کردی گئیں، ساری حکومتی مشینری کو ہمارے کاروبار، بنک کھاتوں، صنعتی یونٹس اور دیگر معاملات کیلئے بے رحمانہ احتساب پر لگا دیا گیا لیکن کسی بھی عدالت میں ہمارے خلاف کوئی الزام ثابت نہ کیا جاسکا۔

متعلقہ عنوان :