حکومت سے باہر یا حکومت کے اندر ہوتے ہوئے میں نے یا میرے خاندان کے کسی فرد نے قومی امانت میں رتی بھر خیانت نہیں کی، وزیراعظم

منگل 5 اپریل 2016 22:33

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء) وزیراعظم محمد شریف نے منگل کی شب قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے باہر یا حکومت کے اندر ہوتے ہوئے میں نے یا میرے خاندان کے کسی فرد نے قومی امانت میں رتی بھر خیانت نہیں کی اور کبھی اقتدار کو کاروبار سے منسلک نہیں کیا، میں نے وطن عزیز کو اندھیروں سے پاک کرنے اور تعمیر و ترقی کی نئی بلندیوں کی طرف سے جانے کا عہد کیا ہے، میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ ہر روز الزامات کی یلغار کرنے والوں کو جواب دوں اور وضاحتیں پیش کروں

متعلقہ عنوان :