چمن : علاقہ بوغرہ میں‌ایف سی کی کارروائی ، افغان انٹیلی جنس آفیسر گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 اپریل 2016 11:27

چمن : علاقہ بوغرہ میں‌ایف سی کی کارروائی ، افغان انٹیلی جنس آفیسر گرفتار

چمن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اپریل 2016ء): چمن کے علاقہ بوغرہ میں ایف سی نے کارروائی کی ۔ ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی میں افغان انٹیلی جنس کا ایک ایجنٹ گرفتار ہو گیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران ملزم کی نشاندہی پر کمپاؤنڈ سے 21 کلو گرام بارودی مواد اور بم بنانے کے دیگر آلات بھی بر آمد ہوئے ہیں، اسلحے میں ڈیٹونیٹرز، پستول ، سینکڑوں راؤنڈ اور سنائپرز شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ایجنٹ مختلف مقامات پر دہشت گردی کے واقعات کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ملزم کو مزید تفتیش کے لیے کوئٹہ منتقل کیاجا رہا ہے۔