Live Updates

پی ٹی آئی کے این اے 245سے منحرف انتخابی امیدوار امجداللہ کا ایم کیوایم میں بلامشروط شمولیت کا اعلان، تحریک انصاف کی قیادت کے رویے سے بڑا مایوس ہوا ہوں،پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بات کی،پی ٹی آئی کے لوگوں نے میرے گھر جا کر اہلخانہ کو تنگ کیا، ایم کیوایم میں شمولیت کیلئے مجھ پر کسی نے دباؤ نہیں ڈالا،قائد الطاف حسین کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔ این اے 245سے پی ٹی آئی کے منحرف امیدوار امجداللہ کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 اپریل 2016 16:24

پی ٹی آئی کے این اے 245سے منحرف انتخابی امیدوار امجداللہ کا ایم کیوایم ..

کراچی ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07اپریل۔2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے این اے 245سے منحرف انتخابی امیدوار امجداللہ نے ایم کیوایم میں بلامشروط شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کے رویے سے بڑا مایوس ہوا ہوں،پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بات کی،پی ٹی آئی کے لوگوں نے میرے گھر جا کر اہلخانہ کو تنگ کیا،میری تصویریں اتار ی دی گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایم کیوایم کے رہنماؤں فاروق ستار و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اچھے انسان ہیں،لیکن پارٹی میں ایسے کارکن ہیں جو تحریک انصاف کو نقصان پہنچا رہے ہیں،عمران اپنی پارٹی اور کارکنوں پو توجہ دیں،انہوں نے کہا کہ بڑی شرم کی بات ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس کام کرنے کیلئے ورکرز نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا مجھ پر پیسے مانگنے کا الزام غلط ہے۔میری اپنی انڈسٹری ہے مجھے پیسوں کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم میں شمولیت کیلئے مجھ پر کسی نے دباؤ نہیں ڈالا۔قائد الطاف حسین کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات