کراچی، این اے 245اور پی ایس 115 کے ضمنی انتخابات، ایم کیوایم نے میدان مارلیا

متحدہ کے محمدکمال38648ووٹ لیکرکامیاب ہوئے،غیرسرکاری،غیرحتمی نتائج

جمعرات 7 اپریل 2016 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245اورسندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115کے ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم نے میدان مارلیا۔جمعرات کے روزقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245اورصوبائی حلقے پی ایس 115میں ضمنی انتخابات ہوئے ۔

(جاری ہے)

غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج کے مطابق این اے245سے متحدہ قومی موومنٹ کے محمدکمال38648ووٹ لیکرکامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان پیپلزپارٹی کے شاہدحسین 3389ووٹ حاصل کرسکے ،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے فیصل رفیق11747ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے ہیں ۔پیپلزپارٹی کے سعیدچاولہ1368ووٹ لیکردوسرے اورمہاجرقومی موومنٹ کے محمدجمیل1074ووٹ لیکرتیسرے نمبرپررہے۔

متعلقہ عنوان :