بختاور بھٹو زرداری نے بینظیر بھٹو انگلش میڈیم اسکول کا افتتاح کیا،اسکول کے بچوں کے ہمراہ سیلفیاں بنوائیں

کہ سندھ بھر میں اس طرح کے 25اسکول اور 25کمریہینسو اسکول قائم کئے جائیں گے، وزیر تعلیم نثار کھوڑو

جمعہ 8 اپریل 2016 22:07

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) بختاور بھٹو زرداری نے بینظیر بھٹو انگلش میڈیم اسکول کا افتتاح کیا،اسکول کے بچوں کے ہمراہ سیلفیاں بنوائیں اور انہیں تحائف کے پیکٹ دئے،صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو،ایم این اے ڈاکٹر عذرا فضل اور سیکریٹری تعلیم بھی ہمراہ تھے،بختاور بھٹو نے بینظیر یونیورسٹی،کینسر ہسپتال، کمپریہینسو اسکول اور شہید ذوالفقار علی بھٹو پبلک لائبریری کا بھی دورہ کیا،بختاور کی آمد پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے،تمام سڑکیں ٹریفک اور شہریوں کی آمد و رفت کے لئے بند کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو زرداری نے جمع کی صبح نواب شاہ میں محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے aerly education system پروجیکٹ کے پہلے پائلٹ پروجیکٹ بینظیر بھٹو انگلش میڈیم اسکول کا افتتاح کیا اور اسکول کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور اسکول کے بچوں سے گھل مل گئی اور بچوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور ان میں تحائف کے پیکٹ بھی تقسیم کئے اس موقعے پر انہونے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے بہت خوشی ہوئی ہے اس اسکول میں آکر سندھ حکومت نے early education school کا پروجیکٹ کا آغاز کر کے سندھ کے غریب عوام کے بچوں کو بین الاقوامی سطح کی تعلیم مہیا کر نے کے مواقعے فراہم کئے ہیں اس طرح کے مزید اسکول بھی سندھ کے دیگر اضلاع میں قائم کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں اس طرح کے 25اسکول اور 25کمریہینسو اسکول قائم کئے جائیں گے۔ اانہوں نے کہا کہ اس اسکول کی عمارت میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جسکی وجہ سے گرمی کے سخت موسم میں 9ڈگری ٹیمپریچر کم رہے گا جبکہ سردیوں کے موسم میں عمارت گرم رہیگی انہونے کہا کہ سندھ بھر کے سرکاری اسکولوں کے 48لاکھ طلباء و طالبات میں اول جماعت سے لیکر ہشتم جماعت تک کورسز کی کتابیں مفت تقسیم کی جا چکی ہیں انہونے کہیا کہ سندھ کی تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر گھنور خان لغاری نے بختاور بھٹو زرداری کو اسکول کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ اسکول ایک سال کے کم ترین عرصے میں تعمیر کیا گیا اور اس پر 3405ملین لاگت آئی ہے اسکول کی عمارت زلزلہ پروف اور فائر پروف ہے ۔بختاور بھٹو زرداری کی آمد کے موقعے پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور اسکول کی جانب آنے اور جانے والی سڑکیں ٹریفک کے لئے بند کی گئی تھی اور پولیس کمانڈوز تعنیات کئے گئے تھے۔

بختاور بھٹو زرداری نے اس سے قبل کینسر ہسپتال،شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی،شہید ذوالفقار علی بھٹو پبلک لئبریری،ایچ ایم خواجہ گارڈن کا دورہ کیا اس موقعے پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو،ایم این اے ڈاکٹر عذرہ فضل پیچوہو،سیکریٹری تعلیم ڈاکٹر فضل اﷲ پیچوہو،ڈپٹی کمشنر گہنور خان لغاری ، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر علی اکبر جمالی،ڈائریکٹر ایجوکیشن راضی خان جمالی،انجینئر میر محمد سیال،حاجن خان سہتو،ڈی ای او برہمانی ،پی پی رہنماء راشد چانڈیو، رئیس محمد ایوب رند،مسرور رند ،منظور سیال،و دیگر اعلیٰ افسران ہمراہ تھے۔