پاک فوج کے انجینئرز نے بھاری مشینری کی مدد سے شاہراہ قراقرم کی 473کلومیٹر اور گلگت سڑک پر 125کلومیٹر کا ایریا کلیئر کر دیا

جمعہ 8 اپریل 2016 22:10

راولپنڈی ۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) پاک فوج کے انجینئرز نے بھاری مشینری کی مدد سے شاہراہ قراقرم کی 473کلومیٹر اور گلگت سڑک پر 125کلومیٹر کا ایریا کلیئر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جمعہ کی شام جاری کیے گئے بیان کے مطابق تین اپریل سے شروع ہونے والی شدید بارشوں سے شاہراہ قراقرم پر 108اور گلگت روڈ پر 22مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث روڈ بند ہوگئے تھے ۔

مجموعی طور پر ، 600 فوجی انجینئروں نے انجینئرنگ پلانٹس کے ذریعے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لئے کام میں مصروف ہیں ۔جبکہ پاک فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹروں کیذریعے بسترے ‘امدادی شیاء ‘خیمے ‘راشن ‘ادویات اور کمبل پر مشتمل33ٹن امدادی سامان چلا س پہنچا دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :