پاکستان میں دہشتگردی کیخلاف دنیا کا سب سے بڑا آپریشن جاری ہے: ملیحہ لودھی
ہفتہ 9 اپریل 2016 12:25
نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کیخلاف دنیا کا سب سے بڑا آپریشن جاری ہے جس میں ایک لاکھ 80 ہزار جوان حصہ لے رہے ہیں۔ا ور دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے شمالی وزیرستان میں آپریشن آخری مراحل میں ہے پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کا ضامن ہے موجودہ حکومت معیشت میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے ،اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مند وب ملیحہ لودھی سے امریکی وار کالج کے طلبا نے ملاقات کی۔
اس موقع پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ جامع حکمت عملی سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان نے دہشتگردوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا ہے اور شمالی وزیرستان میں آپریشن آخری مراحل میں ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ پاک فوج جمہوریت کے لیے اتفاق رائے کا حصہ ہے دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں ایک لاکھ 80 ہزار جوان حصہ لے رہے ہیں۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا خاتمہ، معاشی ترقی اور پرامن ہمسائیگی پاکستان کے مفاد میں اورعلاقائی روابط کا فروغ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔
افغانستان میں امن پاکستان و خطے میں امن کیلئے ضروری ہے اور پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کے مثبت آغاز کے باوجود بھارتی حکومت نے پاکستان سے مذاکرات معطل کردیے تا ہم پاکستان اب بھی بھارت سے جامع مذاکرات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے معیشت تیزی سے ترقی کر ے گی منصوبے پر کام جاری ہے موجودہ حکومت کی اصلاحاتی پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم ہورہی ہے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط اور مستحکم ہے پاک فوج جمہوریت کے لئے اتفاق رائے کا حصہ ہے اور سب کی یہ رائے ہے کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے ۔ پاکستان میں عدلیہ آزاد، میڈیا متحرک اور جمہوری ادارے مظبوط ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.