پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرے ، امریکہ ،افغان امن عمل کے لئے چارفریقی گروپ کے اجلاس اور حالیہ کوششیں ملک میں امن اور ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہیں، افغانستان اور پاکستان کی حکومتوں کو امن کے معاملات پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرناچاہیے،پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن کا افغان ٹی وی کو انٹرویو

اتوار 10 اپریل 2016 23:56

پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے اپنا اثرورسوخ استعمال ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10اپریل۔2016ء) پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرے ، افغان امن عمل کے لئے چارفریقی گروپ کے اجلاس اور حالیہ کوششیں ملک میں امن اور ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہیں، افغانستان اور پاکستان کی حکومتوں کو امن کے معاملات پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرناچاہیے۔

(جاری ہے)

افغان ٹی وی ” تولو نیوز “کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں رچرڈ اولسن نے کہا کہ افغان امن عمل کے لئے چارفریقی گروپ کے اجلاس اور حالیہ کوششیں افغانستان میں امن و ترقی لانے کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن عمل کے مسائل پر ایک بہت اچھا پارٹنر رہا ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کو طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مدد کرنے کے لئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرے ۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال پاکستان امن عمل کے لئے بہت اہم ہے اور ہمارا یہ نقطہ نظر ہے کہ افغانستان اور پاکستان کی حکومتیں امن کے معاملات پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں ۔دریں اثناء ان کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان میں امن کے قیام کے لئے بھر پور کردار ادا کرے گا۔