وزیراعظم نوازشریف کا نریندر مودی کو ٹیلی فون،کیرالہ کے مندر میں آتش زدگی کے واقعے میں جانی نقصان پراظہار افسوس

پیر 11 اپریل 2016 00:00

وزیراعظم نوازشریف کا نریندر مودی کو ٹیلی فون،کیرالہ کے مندر میں آتش ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10اپریل۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ٹیلی فون کر کے ریاست کیرالہ کے مندر میں آتش زدگیکے واقعے میں جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیراعظم نوازشریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ٹیلی فون کیا اور ان سے ریاست کیرالہ کے ایک مندر میں آتش زدگی کے نتیجے میں 100سے زائد ہلاکت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام متاثرہ افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اظہار یکجہتی پر نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔