Live Updates

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا انٹرا پارٹی الیکشن سے لاتعلقی کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 اپریل 2016 15:26

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا انٹرا پارٹی الیکشن سے لاتعلقی کا اعلان

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) : پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے انٹرا پارٹی الیکشن سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میں نے یہ فیصلہ پارٹی کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے کیونکہ میں نے پارٹی میں کبھی کوئی عہدہ نہیں مانگا اور نہ ہی میں اپنے لیڈر اور پارٹی تقسیم ہوتے دیکھ سکتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں ممکنہ دراڑیں روکی جائیں۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ میں سیاسی کشتیاں جلا کر عمران خان کے نظریے کی خاطر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوا تھا۔ میں آگے بھی پارٹی کے کارکن کی حیثیت سے پارٹی کی خدمت کرتا رہوں گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات