قائد ایم کیو ایم نے رضاکارانہ بیان دیا کہ انھوں نے ’’را‘‘ کے لیے کام کیا: سابق برطانوی سفارتی اہل کار

muhammad ali محمد علی پیر 11 اپریل 2016 21:42

قائد ایم کیو ایم نے رضاکارانہ بیان دیا کہ انھوں نے ’’را‘‘ کے لیے کام ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اپریل 2016ء) سابق برطانوی سفارتی اہل کار شہریار خان نیازی نے انکشاف کیا ہے کہ قائد ایم کیو ایم نے رضاکارانہ بیان دیا کہ انھوں نے ’’را‘‘ کے لیے کام کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" سے تعلقات کے حوالے سے کراچی میں سابق برطانوی ڈپٹی ہیڈ آف مشن شہریار خان نیازی نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔ شہریار خان نے دعوی کیا ہے کہ قائد ایم کیو ایم نے رضاکارانہ بیان دیا کہ انھوں نے ’’را‘‘ کے لیے کام کیا ہے۔ ایم کیو ایم لندن کی قیادت نے ’’را‘‘ کے ساتھ تحریری معاہدہ کیا تھا۔ برطانوی حکام کے پاس متحدہ اور ’’را‘‘کے معاہدے کی کاپی موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :