Live Updates

عمران خان کا دھرنے کا اعلان، رائیونڈ کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی پیر 11 اپریل 2016 21:46

عمران خان کا دھرنے کا اعلان، رائیونڈ کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اپریل 2016ء) عمران خان کی جانب سے دھرنے کے اعلان کے بعد رائیونڈ کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پانامہ پیپرز لیکس میں وزیراعظم کے خاندان کے نام آنے پر ان سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کیلئے حکومت نے ان کے مطالبات منظور نہ کیے تو پھر حکومت کیخلاف لاہور میں شریف خاندان کی رہائش گاہ رائیونڈ پر دھرنا دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ اس تمام صورتحال میں پنجاب حکومت نے رائیونڈ کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات