فیڈریشن کے صدر نے محمود ارشد کو ایف پی سی سی آ ئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برا ئے اِسلامی بینکنگ اور تکافل 2016 کے لئے چیئرمین نامزد کر دیا

پیر 11 اپریل 2016 22:09

کراچی(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) فیڈریشن کے صدر عبدالرؤف عا لم نے ارشد محمود کی پچھلے سال کی خدمات کو سرہاتے ہوئے اُنہیں ایف پی سی سی آ ئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برا ئے اِسلامی بینکنگ اور تکافل 2016 کے لئے چیئرمین نامزدکر دیا۔ صدر عبدالرؤف عا لم نے ارشد محمودکی جانب اعتماد کا اِظہارِ کرتے ہوئے ارشد محمودکو نامزدکیا، کیونکہ پاکستان میں سود سے پاک اِسلامی مالیاتی نظام کو فروغ دینے میں اور کاروباری برادری میں بیداری پیدا کرنے میں ارشد محمودنے اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

اور رواں سال بھی یہی مقاصد کے ساتھ کمیٹی اپنے معاملات آگے بڑھائے گی اور صدر عبدالرؤف عا لم نے کمیٹی کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ بطور چیئرمین نامزدہونے پر ارشد محمودنے اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ اِنکی ٹیم گزشتہ سال کے منشور کو ہی رواں سال میں تسلسل میں آگے بڑھائے گی اور بزنس برادری کو اِسلامی بینکاری کے حوالے سے مزید معلومات دے گی۔ ارشد محمود پاک قطر تکافل گروپ سے بھی وابستہ ہیں اور تعاون نامی تنظیم کے بانی بھی ہیں۔ وہ کئی بزنس کونسل کے بورڈ آف ڈایئریکٹرز میں بھی شامل ہیں اور پاکستان کی برآمداد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :