الطاف حسین نے بلوچ علیحدگی پسندوں اور "را" کے درمیان تعلقات میں معاونت فراہم کی: شہریار خان نیازی

muhammad ali محمد علی منگل 12 اپریل 2016 22:21

الطاف حسین نے بلوچ علیحدگی پسندوں اور "را" کے درمیان تعلقات میں معاونت ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اپریل۔2016ء) شہریار خان نیازی کا کہنا ہے کہ الطاف حسین نے بلوچ علیحدگی پسندوں اور "را" کے درمیان تعلقات میں معاونت فراہم کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمیشن میں فرائض انجام دینے والے سابق سفارت کار شہریار خان نیازی نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم قائد الطاف حسین نے بلوچ علیحدگی پسندوں اور "را" کے درمیان تعلقات میں معاونت فراہم کی تھی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے الطاف حسین نے برطانوی سفارت کار سے ملاقات میں سینہ ٹھوک کر خود اعتراف کیا تھا۔ جبکہ الطاف حسین نے "را" کیساتھ ایک تحریری معاہدہ بھی کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے ان کے پاس وِیڈیو اور دستاویزی شواہد موجود ہیں۔ شہریار خان نے مزید بتایا ہے کہ "را" کی جانب سے اس حوالے سے ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور کو باقائدہ شکریہ کا پیغام بھجوایا گیا تھا۔ شہریار خان نیازی نے ایم کیو ایم کے قائد کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے مجھے جھوٹا کہنے کے بیان پر اور پاکستان کو نقصان پہنچانے پر ایک ہفتے کے اندر اندر معافی نہ مانگی تو وہ الطاف حسین اور "را" کے تعلقات کے شواہد سامنے لے آئیں گے۔