پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی تحریک التوا مسترد، اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج

پانامہ لیکس پر شریف برادران مستعفی ہو جائیں۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 اپریل 2016 11:20

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی تحریک التوا مسترد، اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی ..

لاہور(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اپریل 2016ء) : پنجاب اسمبلی میں پانامہ لیکس پر اپوزیشن کی جانب سےپیش کی گئی تحریک التوا کو مسترد کر دیاجس پر اپوزیشن لیڈر اپوزیشن اراکین سمیت پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین کی جانب سے گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس پر شریف برادران کو مستعفی ہو جانا چاہئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں بات کرنے کا موقع نہیں دیا جا رہا جس پر ہم اسمبلی میں بھر پور احتجاج کریں گے۔ محمود الرشید نے کہا کہ ایک ہفتے میں سیاسی بھونچال آنے والا ہے، ہمیں خوشی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے بیان دیا کہ پانامہ لیکس پر پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی میاں صاحب کا ساتھ دے گا ڈوب جائے ، مجھے نہیں لگتا کہ آصف علی زرداری میاں برادران کا ساتھ دیں گے ۔ یاد رہے کہ پانامہ لیکس کے بعد ملک کی سیاسی صورتحال میں بھی ہلچل پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث قریبا تمام اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم سے مستعفی جانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔