اب مرد کے بچے بننا اور 24 اپریل کو کوئی نیا ڈرامہ نہ کرنا۔ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو چیلنج کر دیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 13 اپریل 2016 12:15
لاہور(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اپریل 2016ء) : صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ مرد کے بچے بنو اور 24 اپریل کو کوئی نیا ڈرامہ نہ کرنا۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ انہوں نے رائے ونڈ کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے اب کر کے دکھانا۔ میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے اعلان تو کر دیا لیکن وہ پنجاب کی روایات سے ناواقف ہیں انہیں دھرنے کے بعد کے نتائج کا علم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر کمیشن بنے گا اور سب کا احتساب ہو گا۔ عمران خان کی اپنی پارٹی میں اختلافات پیدا ہو چکے ہیں، پانامہ لیکس کچھ نہیں عمران خان اپنی پارٹی بچانے کی کوشش میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی پارٹی میں اختلافات چھپانے کے لئے احتجاج کر رہے ہیں، عمران خان بہادر بنیں اور نواز شریف کے گھر کا گھیراﺅ کریں، انہوں نے رائے ونڈ کا گھیراﺅ کیا تو ان کی سیاست وہیں کھیتوں میں دفن ہو جائے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکا میں پاکستانی نژاد شہریوں کی تعدادچار لاکھ جبکہ بھارتی نژاد امریکیوں کی 28لاکھ ہے. امریکی مردم شماری بیورو
-
عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کروا دیا گیا
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.