نیلسن منڈیلا کے داماد موزی ڈلامینی کا پی ٹی وی لاہور سینٹر کا دورہ ،جنرل منیجر بشارت خان سے ملاقات

بدھ 13 اپریل 2016 12:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء) آنجہانی نیلسن منڈیلا کے داماد اور جنوبی افریقہ کی خودمختار ریاست سوازی لینڈ کے پرنس موزی ڈلامینی نے پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر کا دورہ کیا اور جنرل منیجر بشارت خان سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران جنرل منیجر بشارت خان نے نیلسن منڈیلا کی اپنی قوم کے لئے خدمات کو خراج ِ تحسین پیش کیا اور پرنس موزی ڈلامینی کو پی ٹی وی لاہور سینٹر کا دورہ کرایا ۔

(جاری ہے)

پرنس نے پی ٹی وی سینٹر کے سٹوڈیوز،ڈیزائن سیکشن ،میک اپ رو مز ،پرگرام ڈیپارٹمنٹ ،انجیئرنگ اور مختلف شعبہ جات کو بڑی دلچسپی سے دیکھا اوربہترین سیٹس کی تیاری پر پی ٹی وی کے سیٹ ڈیزائنرز اور کاریگروں کی تعریف کی ۔ انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کو خراجِ تحسین پیش کیا اوران کی تصویر کے ساتھ کھڑے ہو کر تصویریں بھی بنوائیں ۔ پاکستان کے دورے پر آئے شہزادہ موزی ڈلامینی سینئر پروڈیوسر محسن جعفر کی دعوت پرپی ٹی وی لاہور آئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :