لاہور، دارالسلام انٹرنیشنل کے زیراہتمام نبی اکرم کی حیات طیبہ کے حوالے سے عظیم الشان ”سیرت انسائیکو پیڈیا “کی تقریب رونمائی

بدھ 13 اپریل 2016 22:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اپریل۔2016ء) اسلامی کتب کے معروف ادارے دارالسلام انٹرنیشنل کے زیراہتمام نبی اکرم ﷺ کی حیات طیبہ کے حوالے سے عظیم الشان ”سیرت انسائیکو پیڈیا “کی تقریب رونمائی کے موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے دارالسلام کی خدمات کو قابل ستائش قراردیتے ہوئے کہاہے کہ پوری دنیا میں دین اسلام کے حقیقی پیغام کو پہنچانے میں دارالسلام اہم کردار اداکررہاہے مولانا عبدالمالک جیسی شخصیات کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کانام روشن ہے امت مسلمہ کو متحد کرنے کیلئے دارالسلام جیسے اداروں کو فروغ دیاجانا چاہیے تقریب میں دارالسلام انٹرنیشنل کے مینیجنگ ڈائریکٹر مولانا عبدالمالک مجاہد ،مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر ،جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ،جماعت الدعوة پاکستان کے رہنما حافظ عبدالسلام بن محمد،امیر حمزہ ،پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران، ڈائریکٹر اوقاف طاہر رضا بخاری ،جسٹس (ر)عبدالحفیظ چیمہ ،دارالسلام کے عکاشہ مجاہد ، جعفر طیار سمیت مختلف دینی وسیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی عوام اوروکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی تھی تقریب کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ،سینیٹر ساجد میر ،ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت سیرت انسائیکو پیڈیا کی تیاری میں تحقیقی کردار اداکرنے والوں کو شیلڈ پیش کی گئیں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہاکہ موجودہ نظام تعلیم امت مسلمہ کے معیار پر پورا نہیں اترتا اس میں بہتری کی گنجائش موجود ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ پروفیشنل ایجوکیشن کے علاوہ پرائمری سے ایف اے تک مدارس اور عصری تعلیمی اداروں میں یکساں نظام تعلیم رائج کیاجائے اس مقصد کے حصول کیلئے کوششیں جاری ہے تاکہ پاکستان قوم کی حیثیت سے دنیامیں روشناش کروایاجائے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت شرعی اورفقی مسائل کو علماء کرام کی نگرانی میں حل کرنے کی کوشش کررہی ہے ہماری کوشش ہے کہ پورے ملک میں اذان اور نماز جمعہ کے یکساں اوقات مقررکئے جائیں اس سلسلے میں علماء کرام سے مشاورت جاری ہے حکومت اس سلسلے میں کمیٹی کے مکمل تعاون کرئیگی انہوں نے بتایاکہ قرآن پاک کے شہید نسخہ جات کی حفاظت کیلئے بھی تمام مکاتب فکر کے علماء کرام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سفارشات تیار کررہی ہیں اس کیلئے اگر جامعہ الازہر ،مدینہ شریف اورتہران بھی جانا پڑا حکومت انہیں مکمل سپورٹ کرئے گی انہوں نے کہاکہ گذشتہ تین سالوں میں حج آپریشن میں روزبروز بہتری آرہی ہے وفاقی وزیر مذہبی امور نے مولانا عبدالمالک مجاہدکا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے پہلی ملاقات میں مجھے 27سال کے دوران دارالسلام کی جانب سے تصنیف کی گئی کتابوں کا تحفہ دیا جس سے میں استفادہ حاصل کررہاہوں اب سیرت انسائیکو پیڈیا انکا عظیم کام ہے جس پر میں انہیں اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتاہوں ان کاکہناتھاکہ مولانا عبدالمالک مجاہد کاکام صدقہ جاریہ ہے پاکستان میں ایسی شخصیات کی موجودگی پر فخر کیاجاسکتا ہے ایسی شخصیات کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہے ان کی وجہ سے دین کی عظمت اورملک وقوم کا نام ہے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر وسینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہاکہ بدقسمتی سے ہم حضور اکرم ﷺ کی سیرت اوراحادیث کو دنیا کے سامنے بہتر انداز میں پیش نہ کرسکے جس کی وجہ سے کارٹون بنانے جیسے واقعات رونما ہوئے انہوں نے کہاکہ دارالسلام انٹرنیشنل نے جو کام اکیلے رہ کرکیا وہ کئی ادارے مل کرنہیں کرسکتے انہوں نے قرآن وسنت اوراحادیث کے مجموعے تیار کئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ دارالسلام قرآن پاک کی طرح سیرت انسائیکو پیڈیا کے نسخوں کو بھی مختلف زبانوں میں ترتیب دے کرپوری دنیا میں پھیلائے گامولانا عبدالمالک مجاہد کاکہناتھاکہ سیرت انسائیکو پیڈیا میرا ایک خواب تھا جیسے اللہ تعالیٰ نے میری والدہ کی دعاوٴں، علماء کرام کی رہنمائی اورمیری ٹیم کی محنت سے پورا ہوا آج دارالسلام دنیا کاسب سے بڑا ادارہ ہے انہوں نے تحقیقات کو بڑا چیلنج قراردیتے اس عزم کا اظہار کیاکہ ان کی محنت میں کمی نہیں آئے گی اوردین اسلام کی تحقیق پر کام جاری رہیگی پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹرمجاہد کامران نے دارالسلام کے مینیجنگ ڈائریکٹر مولانا عبدالمالک مجاہدکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ قرآن وحدیث کی کتابوں کو اتنا خوبصورت بنادیاہے کہ لوگ پڑھنے کیلئے متوجہ ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کی عالمی صورتحال انتہائی خراب ہوتی جارہے وہ مسلمان جو دنیا کے بڑے حصے پرغالب تھے وہ آج زوال پذیر ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ مسلمان خود نہیں سمجھتے کہ ان کے خلاف سازشیں ہورہی ہے افغانستان ،عراق ،لیبیا میں تباہ حالی ہے افغانستان میں لاکھوں افراد جان گنوا بیٹھے ہیں مسلمانوں کو سوچنا چاہیے کہ ان کے ساتھ ایسا کیوں ہو رہا ہے ؟انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کویکساں نظام تعلیم کے ساتھ ساتھ تحقیق پر توجہ دینی چاہیے اس موقع پرسینئر ریسرچ دان مولانا محمد ابراہیم طاہر گیلانی اورسینئر سکالرمولانا محمد عثمان مغیث نے ”سیرت انسائیکو پیڈیا “کی تیاری پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ یہ ہزاروں احادیث کا مجموعہ ہے جسے فقہ کی کتاب بھی کہاجاسکتا ہے اس کتاب میں تکرار بہت کم ہے انہوں نے کہاکہ دنیا میں جہالت اس قدر پھیل گئی ہے کہ اس کے باوجود قرآن کی طرح حادیث بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہیں انہوں نے کہاکہ اس کتاب کی تیاری ہمارے لئے فخر کی بات ہے ملک نور محمد سرفراز ایڈووکیٹ نے مولانا عبدالمالک مجاہد کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ان کی دین اسلام کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں انہوں نے کہاکہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم دارالسلام کے ہمسائیے میں قانون کی پریکٹس کررہے ہیں قبل ازیں دارالسلام کے جنرل مینجر حافظ عبدالعظیم اسد نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہاکہ دارالسلام گزشتہ اٹھائیس برس سے بلا تفریق مسلک پوری دنیا میں قرآن و سنت کا پیغام پہنچا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے شہر ریاض کے ایک کمرے سے شروع ہونے والا ادارہ اب الحمد للہ کتاب و سنت کی اشاعت کا عالمی ادارہ بن چکا ہے اب اسکا نیٹ ورک 25 سے زائد ممالک میں پھیلا ہوا ہے 25 عالمی زبانوں میں اسلامی کتابیں اور 25 عالمی زبانوں میں قرآن مجید کا ترجمہ شائع کرنے کا اعزاز حاصل کر چکا ہیجبکہ مختلف زبانوں میں اب تک 1400 سے زائد علمی و تحقیقی کتابیں شائع کرچکا ہے انہوں نے بتایاکہ دارالسلام نے ٹچ سکرین ڈیجیٹل قرآن، پین قرآن، ڈیجیٹل ڈیوائسزاور بچوں کے لیے ”بابا سلام“ کے نام سے منفرد الیکٹرانک تعلیمی سیریز متعارف کروائی جبکہ ای بکس، اسلامک ویب سائٹس اور اسلامک موبائل ایپلی کیشنز بھی تیار کر رہا ہے انہوں نے بتایاکہ دارالسلام نے اسلام کی روشن تعلیمات کے فروغ اور خدمتِ خلق کے لیے ”دارالسلام ٹرسٹ“ کے نام سے 2003ء میں ایک فلاحی ادارہ قائم کیاجومختلف تعلیمی پروگرام اور وقف منصوبوں پر کام کررہاہے انہوں نے بتایاکہ حال ہی میں دارالسلام نے ”المستودی الخیری“ یعنی ویلفیئر ہاوٴس کا قیام عمل میں لایا ہے جس کا مقصد ضرورت مند علماء، قراء اور دینی طبقے کی کفالت کرنا ہے قرآن و حدیث کی بنیادی تعلیم کے فروغ اور نونہال بچے بچیوں کی دینی تربیت کے لیے ”دارالسلام ایجوکیشنل سسٹم“ کی داغ بیل ڈالی جسے رب العزت نے خصوصی پذیرائی عطا فرمائی۔

اس سسٹم کے تحت دیہات، قصبوں اور شہروں میں چھوٹے بڑے 233 قرآنی مراکز اور سکول قائم ہو چکے ہیں جن میں 347 معلمین و معلمات سرگرم عمل ہیں اور 7812 طلبہ وطالبات بیک وقت فیض یاب ہو رہے ہیں دارالسلام حفظ و مڈل بورڈنگ سکول سسٹم“ بھی دارالسلام ایجوکیشنل سسٹم کا ایک اہم تعلیمی منصوبہ ہے جس کا نیٹ ورک پانچ شہروں تک پھیلا ہوا ہے۔ اس کی 13 کلاسوں میں 260 اقامتی طلبہ تحفیظ القرآن کی معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

اس سسٹم کی خوبی یہ ہے کہ پرائمری پاس طالب علم تین سال میں حفظ کے ساتھ مڈل تک ریگولر تعلیم حاصل کر لیتا ہے انہوں نے بتایاکہ دارالسلام ٹرسٹ بیوگان، یتیم اور نادار لوگوں کی ماہوار کفالت اور دینی طلبہ کی مستقل سرپرستی کا فریضہ احسن انداز میں ادا کر رہا ہے مختلف علاقوں میں اب تک 30 سے زائد مساجد و مراکز تعمیر کروائے ہیں صاف شفاف پانی کے حصول کے لیے مختلف جگہوں پر جدید واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے ہیں مختلف علاقوں میں 2 جنرل ہسپتال اور فری ڈسپنسری چلا رہا ہے رمضان فوڈ پیکج، افطار پروگرام، فطرانہ فوڈ پیکج، قربانی پراجیکٹ جیسے فلاحی منصوبے سالہا سال سے چلا رہا ہے اسی طرح دارالسلام ٹرسٹ کے زیر اہتمام یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت کا عظیم منصوبہ ”دارالسلام آغوش مادر“ شیخوپورہ سٹی میں زیر تعمیر ہے۔

متعلقہ عنوان :