پانامہ لیکس کے بعد ڈرگ لیکس آ رہی ہیں۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 اپریل 2016 12:40

پانامہ لیکس کے بعد ڈرگ لیکس آ رہی ہیں۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اپریل 2016ء) : پنجاب کے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے پانامہ لیکس کے بعد ڈرگ لیکس کا انکشاف کر دیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ پاجامہ لیکس سے کچھ نہیں ہونے والا، انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کےبعد اب ڈرگ لیکس آرہی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے مطالبہ کیا کہ تمام سیاستدانوں کا بلڈ ٹیسٹ کیا جائے۔

(جاری ہے)

اور اس حوالے سے سب سےپہلےمیں اپنےخون کانمونہ دوں گا۔ جس سیاستدان کے خون کے نمونوں میں الکوحل اورکوکین سمیت دیگر ڈرگز کا استعمال ثابت ہو گیا تو ایسے لوگوں کو سیاست میں نہیں آناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ رائے ونڈ پر دھرنے کے فیصلے کے وقت عمران خان کس حال میں تھے۔ دھرنا گھیراؤ ،حکومتوں اوردفاترکاہوتاہے، کسی کے گھر کا نہیں ہوتا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آف شورکمپنی بناناکوئی جرم نہیں،منی لانڈرنگ کرنااورٹیکس نہ دیناجرم ہے۔ یہ سب کچھ پاک چین اقتصادی راہداری کو روکنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔