سپریم کورٹ،سندھ میں میئر، ڈپٹی میئر اوریونین کونسلوں کے چیئرمین و وائس چیئرمین کے انتخاب سے متعلق مقدمہ کی سماعت مکمل،کیس کافیصلہ محفوظ

جمعرات 14 اپریل 2016 22:43

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 اپریل۔2016ء) سپریم کورٹ نے صوبہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے بعد میئر، ڈپٹی میئر اوریونین کونسلوں کے چیئرمین و وائس چیئرمین کے انتخاب سے متعلق مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے کے بعد کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کوچیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس امیرہانی مسلم اورجسٹس اقبال حمید الرحمن پرمشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پرسندھ حکومت کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے پیش ہوکرعدالت کوبتایاکہ مخصوص نشستوں پر صوبائی حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں مخصوص نشستوں پر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرائے جائیں گے۔ بعدازاں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہاکہ کیس کا فیصلہ اگلے روز سنایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :