لاہور کے علاقے شیرانوالہ گیٹ میں 2 منزلہ عمارت منہدم، 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 اپریل 2016 23:38

لاہور کے علاقے شیرانوالہ گیٹ میں 2 منزلہ عمارت منہدم، 3 بچوں سمیت 4 افراد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اپریل 2016ء) لاہور کے علاقے شیرانوالہ گیٹ میں 2 منزلہ عمارت منہدم ہو جانے سے 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شیرانوالہ گیت میں جمعرات کی شب انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ علاقے میں واقع ایک 2 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہو گئی۔ عمارت منہدم ہونے کے باعث 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں بچوں کی والدہ بھی شامل ہے۔ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :