سابق صدر آصف علی زرداری نے رحمان ملک کو لندن طلب کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 اپریل 2016 12:01

سابق صدر آصف علی زرداری نے رحمان ملک کو لندن طلب کر لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء) : سابق صدر آصف علی زردای نے پیپلز پارٹی رہنما رحمان ملک کو لندن طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رحمان ملک اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار میں وزیر اعظم نواز شریف کی لندن روانگی سے قبل ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد اب آصف زرداری نے رحمان ملک کو لندن طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

رحمان ملک کے آج ہی لندن جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی لندن روانگی سے قبل ان کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں۔ جبکہ گذشتہ روز پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان بھی دو پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ لندن روانہ ہو گئے تھے۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور آصف علی زرداری میں پانامہ لیکس کے معاملے پر ملاقات بھی متوقع ہے۔