سُنی تحریک کی اپیل پرملک گیر یوم ناموس رسالتمنایاگیا

علماء ومشائخ کا جمعہ کے اجتماعات میں شاتمان رسول کی سزاؤں پرفوری عملدرآمدکامطالبہ راولپنڈی سمیت لاہور،فیصل آباد، گوجرانوالہ، کراچی، پشاور میں احتجاجی مظاہرے اورریلیاں آسیہ مسیح کی پھانسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،ضرب عضب دہشتگردی سے نجات کا واحد راستہ ہے مفتی لیاقت رضوی،عطاء الرحمن دھنیال، طاہراقبال چشتی ،حاجی طارق محمودودیگرکااحتجاجی مظاہرے سے خطاب

جمعہ 15 اپریل 2016 22:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) سربراہ پاکستان سُنّی تحریک محمدثروت اعجازقادری کی اپیل پر جمعہ کوملک گیر یوم ناموس رسالت منایاگیااور آسیہ مسیح سمیت دیگر شاتمان رسول کی سزاؤں پر عملدرآمدمیں تاخیرکیخلاف جڑواں شہروں سمیت، لاہور،گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان،سیالکوٹ،جہلم،شیخوپورہ،گجرات،اوکاڑہ،منڈی بہاؤالدین،کراچی، رحیم یارخان،سکھر، حیدرآباد،لاڑکانہ، نواب شاہ، میرپور خاص، پشاور، ایبٹ آباد، نوشہرہ، مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرے ،ریلیاں اورجلسے منعقدکیے گئے جبکہ سُنّی تحریک علماء بورڈکے علماء ومشائخ نے جمعہ کے ملک گیراجتماعات میں شاتمان رسول کی سزاؤں پرفوری عملدرآمدکامطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سُنّی تحریک کے ڈویژنل صدر مفتی لیاقت علی رضوی،علامہ عطاء الرحمن دھنیال،علامہ طاہراقبال چشتی،حاجی طارق محمود،علامہ امانت علی حیدری، صاحبزادہ اخلاق جلالی،علامہ ہاشم مجددی ،علامہ قاسم موہڑوی ودیگرکی قیادت میں راولپنڈی پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہناتھاکہ ناموس رسالت کا ہرقیمت پرتحفظ کریں گے، توہین رسالت کے مجرموں کی سزاؤں میں تاخیرپرپوری قوم کوشدیدتشویش ہے، ملعونہ آسیہ مسیح کی پھانسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،کسی گستاخ رسول کو بیرون ملک بھجوایاگیاتو پوری قوم حکمرانوں کیخلاف سڑکوں پرنکل آئے گی،عاشق رسول غازی ممتاز حسین قادری شہید کو پھانسی دیکر تحفظ ناموس رسالت کے قانون کو عملاً غیر موٴثر بنانیکی ناپاک جسارت کی گئی،غازی ممتا ز قادری کی شہادت سے حکمرانوں کامکافات عمل شروع ہوچکاہے،کرپشن زدہ حکمران دنیا و آخرت میں رسوا ہونگے۔