پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سابق صدر عبدالقادر پٹیل سے دوسرے روز بھی رینجرزحکام نے تفتیش کی
آصف علی زرداری کے حکم پر عزیر بلوچ اور بابالاڈلہ کے ذریعے مہاجر نوجوانوں کو قتل کرایا،دوران تفتیش قادرپٹیل کا انکشاف رؤف ناگوری اور سعید بھرم دونوں سگے بھائی ہیں۔سعید بھرم متحدہ اور رؤف ناگوری پیپلزپارٹی میں ہے۔قادرپٹیل
جمعہ 15 اپریل 2016 22:56
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سابق صدر عبدالقادر پٹیل سے دوسرے روز بھی رینجرزحکام نے تفتیش کی۔ ذرائع کے مطابق قادرپٹیل نے رینجرزحکام کے سامنے مزید سنسنی خیز انکشافات کیئے ہیں۔تفتیشی ذرائع کے مطابق قادر پٹیل نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے حکم پر عزیر بلوچ اور بابالاڈلہ کے ذریعے مہاجر نوجوانوں کو قتل کرایا یہ حکم بلدیہ ٹاؤن میں 2010 میں میت بس پر فائرنگ سے 5 بلوچ نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد ملا۔
ذرائع کے مطابق قادر پٹیل نے انکشاف کیاکہ پیپلز یوتھ کے سابق صدر رؤف ناگوری نے روف ناظم اور بابا لاڈلہ سے قتل عام کرایا۔یہ تمام چیزیں پیپلزپارٹی کے ایم پی اے جاوید ناگوری اورثانیہ ناز کے علم میں ہیں جبکہ سینیٹر یوسف بلوچ تمام کاموں میں پیش پیش ہوتے تھے ۔(جاری ہے)
قادر پٹیل نے انکشاف کیاکہ رؤف ناگوری اور سعید بھرم دونوں سگے بھائی ہیں۔سعید بھرم متحدہ اور رؤف ناگوری پیپلزپارٹی میں ہے۔
قادرپٹیل کے مطابق رؤف ناگوری پیپلزپارٹی کا عسکری ونگ چلاتا رہا ہے۔ قادر پٹیل نے انکشاف کیاکہ لیاری میں امن کمیٹی آصف زرداری اور فریال تالپور کے حکم پر بنا وائی گئی۔قادرپٹیل کے مطابق آصف زرداری اورسینٹر یوسف بلوچ کے حکم پر لیاری میں کچھیوں کو قتل کرایا۔انہوں نے دوران تفتیش بتایا کہ نبیل گبول اور ذوالفقار مرزا کے بعد میں زرداری کے قریب ہوا۔نبیل گبول متحدہ کے ذریعے کچھیوں کو سپورٹ کرتا تھا ۔ذرائع کے مطابق ابھی تفتیش جاری ہے ہفتہ کو قادر پٹیل پھر حاضر ہوں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.