Live Updates

خواجہ آصف کاعمران خان سے سیلاب متاثرین کے لیے جمع کئے گئے 4عطیات کے آڈٹ کا مطالبہ ،عمران خان بتائیں کہ سیلاب متاثرین کے نام پرکتنا پیسا جمع ہوا اور کہاں خرچ ہوااگرسیلاب متاثرین کیلیے مکانات تعمیرہوئے توبتائیں کہاں تعمیرکیے گئے، خواجہ آصف کا ٹویٹ ،خواجہ آصف کا مطالبہ معقول ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہیے، بالکل اسی طرح شریف برادران کی اربوں کی جائیداد کا بھی حساب ہونا چاہیے،ترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق کا ردعمل

اتوار 17 اپریل 2016 21:46

خواجہ آصف کاعمران خان سے سیلاب متاثرین کے لیے جمع کئے گئے 4عطیات کے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے2010 میں سیلاب متاثرین کے لیے جمع کئے گئے 4 ارب کے عطیات کا فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،عمران خان بتائیں کہ سیلاب متاثرین کے نام پرکتنا پیسا جمع ہوا اور کہاں خرچ ہوا، وہ اس معاملے کا فارنزک آڈٹ دیں کہ اگرسیلاب متاثرین کیلیے مکانات بنائے گئے تو کہاں تعمیرکیے گئے۔

اتوار کو وزیردفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ عمران خان نے 2010 میں سیلاب متاثرین کے لیے اپنی فانڈیشن کے نام سے پیسے جمع کیے تھے،عمران خان بتائیں کہ سیلاب متاثرین کے نام پرکتنا پیسا جمع ہوا اور کہاں خرچ ہوا، وہ اس معاملے کا فارنزک آڈٹ دیں کہ اگرسیلاب متاثرین کیلیے مکانات بنائے گئے تو کہاں تعمیرکیے گئے، اگر لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے پیسے خرچ کیے گئے تواچھی بات ہے لیکن وہ جاننا چاہتے ہیں کہ کہیں سیلاب متاثرین کی رقم آف شور کمپنیوں میں تو نہیں لگائی گئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے خواجہ آصف کی جانب سے فرانزک آڈٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کا مطالبہ معقول ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہیے، بالکل اسی طرح شریف برادران کی اربوں کی جائیداد کا بھی حساب ہونا چاہیے۔ پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان فانڈیشن سے ان کا کوئی تعلق نہیں لیکن ان کے خیال میں اس معاملے کا آڈٹ ہوا ہے جس کی مزید معلومات عمران خان فانڈیشن کے ڈائریکٹر ہی دے سکتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات