پاکستان واپس جا رہا ہوں، ملک مزید ترقی کرے گا، خوشحالی آئے گی۔ وزیر اعظم نواز شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 اپریل 2016 12:27

پاکستان واپس جا رہا ہوں، ملک مزید ترقی کرے گا، خوشحالی آئے گی۔ وزیر ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اپریل 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف آج وطن واپس لوٹ رہے ہیں اپنی رہائش گاہ سے ائیر پورٹ روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے اب طبیعت ٹھیک ہے۔ آج پاکستان واپس جا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات مزید بہتر ہوں گے پاکستان ترقی کرے گا اور ملک میں خوشحالی آئے گی۔

پانامہ لیکس سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر جلد کمیشن بھی بن جائے گا۔ چوہدری نثار نے بتایا کہ کس سے رابطہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ پانامہ لیکس پر مجھ پر کوئی الزام نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام دھرنے کی سیاست نہیں چاہتی، اللہ کرے کہ دھرنے والوں کو بھی پاکستان کی ترقی اتنی عزیز ہو جتنی مجھے اور دیگر پاکستانیوں عزیز ہے۔

پاکستانیوں کی اکثریت دھرنوں کی سیاست نہیں چاہتی۔ بھٹو صاحب جب آئے تو ہمارے خاندان کے کارخانے نیشنلائز کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ چند سیاستدان ابھی نابالغ ہیں، میں نہ مانو والی بات نہیں چلے گی ، یہ سیاست نوے کی دہائی میں ہی دفن ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس پر انکوائری کمیشن کے ایسے ٹرم آف ریفرنسز تیار کیے جانے چاہئیں جو ان باتوں کا بھی جائزہ لیں۔

متعلقہ عنوان :