اسلام آباد ،وزیر اعظم محمد نواز شریف برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے

وزیر اعظم 14 اپریل کو علاج کیلئے لندن گئے ،نجی ہسپتال میں چیک اپ اور میڈیکل ٹیسٹ بھی کرائے

منگل 19 اپریل 2016 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 اپریل۔2016ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم 14 اپریل کو علاج کے لئے لندن گئے تھے وزیر اعظم نے لندن میں نجی ہسپتال میں چیک اپ کرایا جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کر لئے گئے وزیر اعظم کی صحت کو ڈاکٹروں نے تسلی بخش قرار دیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم وطن آنے کا فیصلہ کیا